محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی: سردی مزید بڑھنے کا امکان، رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟
غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ کی ہوگی جبکہ نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔