سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم مکمل، 99 فیصد بچوں کی ویکسینیشن ہوگئی

منگل 11 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے کہا ہے کہ سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے جس دوران ملک بھر میں بچوں کو انسداد پولیو وائرس کی ویکسینیشن کرائی گئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق قومی پولیو مہم 3 تا 9 فروری ملک بھر میں جاری رہی جس دوران مقررہ ہدف کے 99 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔

نیشنل ای او سی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مہم کے دوران اب تک پنجاب میں 100 فیصد اور سندھ میں 101 فیصد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں 93 فیصد اور بلوچستان میں 100 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار

اسلام آباد میں 110 فیصد، آزاد کشمیر میں 98 فیصد، جبکہ گلگت بلتستان میں 97 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کامیاب مہم کے انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول وزرائے اعلیٰ، سول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، بین الاقوامی ڈونرز اور پارٹنرز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز اور سیکیورٹی اہلکار قوم کے ہیروز ہیں۔

عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سے محروم رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت