سلمان خان اور عامر خان کی فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد دوبارہ کیوں ریلیز ہو رہی ہے؟

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شامل فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کو ریلیز ہوئے 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں خوب پذیرائی ملی تھی۔  ناظرین آج بھی اس فلم کے مرکزی کرداروں کی جاندار اداکاری کو یاد کرتے ہیں۔

اب 31 سال بعد فلم انداز اپنا اپنا’ کو اپریل میں دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، جس کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 4K اور ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کے ساتھ دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین فلم دوبارہ ریلیز کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور کئی لوگ اس فلم کے سیکوئل کا بھی انتظار کر رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فلموں کو دوبارہ ریلیز کرنے کا نیا رجحان بن گیا ہے، کیونکہ بالی ووڈ کے پاس ناظرین کو دینے کے لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قانون کی ڈگری لینے والی پاکستانی اداکارہ، جس نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا؟

یاد رہے کہ فلم انداز اپنا اپنا  کی اسٹار کاسٹ عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور  پر مشتمل تھی جب کہ فلم  4 نومبر 1994 کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔

اس سے قبل فلم ’صنم تیری قسم‘ ری ریلیز کی گئی ہے۔ پاکستانی اداکارہ ماورا اور انڈین اداکار ہرش وردھن کی یہ فلم پہلے سنہ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی اور یہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی۔  14 کروڑ کے چھوٹے بجٹ سے بننے والی یہ فلم سنہ 2016 میں ریلیز کے وقت بمشکل 9 کروڑ ہی کما پائی تھی۔ لیکن اب 9 سال بعد ‘صنم تیری قسم’ کی دوبارہ ریلیز انڈین باکس آفس پر جادو جگا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل