بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کا خدشہ، محکمہ ماحولیات پنجاب نے سخت احکامات جاری کردیے

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث محکمہ ماحولیات پنجاب نے سخت احکامات جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کے خدشہ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے صوبے میں غیرقانونی یا غیر منظور شدہ سروس اسٹیشنوں کی فوری بندش کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین تر ہوگیا، اصل وجہ کیا ہے؟

تمام کارواش اسٹیشنوں پر 28 فروری 2025 تک واٹر ری سائیکلنگ سسٹم اور یو چینلز کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے، خلاف ورزی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ اور کار واش ایریا سیل کردیا جائے گا جبکہ گاڑیوں کی آئل واشنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھروں میں کار دھونے اور ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی ہوگی جس کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، علاوہ ازیں لان، باغات، گالف کورسز اور گرین بیلٹس میں زیادہ پانی کے بہاؤ پر پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کی شدید قلت، اب اسلام آباد والوں کو پانی کہاں سے ملے گا؟

تعمیراتی کاموں میں زیر زمین پانی کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ صرف سطحی یا ری سائیکل شدہ پانی استعمال کیا جاسکتا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان پینل کوڈ (سی پی پی) کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp