سندھ میں ایک لاوا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، فاروق ستار

اتوار 16 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ناانصافی اور ظلم کا سلسلہ جاری ہے، سندھ میں کہیں بھی آئین و قانون کی حکمرانی نظر نہیں آتی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ایک ایک لاوا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو 1985 جیسی صورتحال سڑکوں پر نہ ہوجائے۔کراچی میں ایک بار پھر پختون اور مہاجر فسادات کا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے، میں نہیں جانتا اس کے ہیچھے کون ہیں لیکن اگر نادانستہ طور پر بھی ہورہا ہے تو اسے روکا کیوں نہیں جارہا؟

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری بےرحمی کے ساتھ ڈمپر مافیا کا شکار ہیں، پہلے ٹرانسپورٹ مافیا ہوتا تھا اور اب ڈمپر مافیا گھوم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور پی پی پی کے سربراہ نے ڈمپر مافیا کے خلاف ایک بھی بیان نہیں دیا، سندھ حکومت نے ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر آفاق احمد نے بیان دیا ہے اور اس کی عجلت میں گرفتاری ہوئی ہے تو اس کی ہم مذمت اور اس کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘