پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا چوتھا ٹی 20 میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔
نیوزی لینڈ نے میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوورز میں 164 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
نیوزی کے بلے باز چاڈ بوز 38 گیندوں پر 54 رنز بنا کت آؤٹ ہوئے جبکہ مارک چیپمین 42 گیندوں پر 71 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 13، ول ینگ 6 جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 3، حارث راؤف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے چوتھے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کپتان ٹام لیتھم، چاڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، راچن رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہنری، ایش سودھی، کول میک کونچی اور ہنری شپلی شامل تھے۔














