راولپنڈی سے بھوربن تک گلاس ٹرین کب تک شروع ہونے کی توقع ہے؟

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ برس پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔ گلاس ٹرین کے نئے منصوبے کی تیاری کے لیے 18 مختلف محکموں پر مشتمل ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گلاس ٹرین کے اس منصوبے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینے اور مسافروں کو ایک آرام دہ اور دلچسپ سفری تجربہ فراہم کرنا تھا۔ یہ منصوبہ نہ صرف سیاحوں کے لیے پرُکشش ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کے لیے بھی ایک نئی اور سہل سفری سہولت ثابت ہوگا۔

گلاس ٹرین کا روٹ کیا ہوگا؟ یہ منصوبہ کب مکمل ہوگا؟ ابھی کس مرحلے میں ہے؟

 مری سے منتخب ہونے والے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گلاس ٹرین کے حوالے سے بہت سی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اپریل میں منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ اپریل میں دراصل اس منصوبے کی تکمیل کا جائزہ مکمل ہوگا۔ نیشنل انجینئرنگ سروسز (نیسپاک) تجزیاتی رپورٹ 30 اپریل تک جمع کروائے گا۔

 اس رپورٹ میں معلومات فراہم کی جائیں گی کہ اس منصوبے پر کتنی لاگت آئی گی۔ بجٹ منظور ہونے کے بعد ہی گلاس ٹرین کے منصوبے  پر باقاعدہ کام شروع ہوگا۔ اور اس منصوبے کے مکمل ہونے کی توقع اگلے 2 برس تک ہے۔ یہ ایک اندازہ ہے۔

واضح رہے کہ 65 کلومیٹر طویل ٹرین راولپنڈی میں صدر سے شروع ہوگی اور مارگلہ کی پہاڑیوں اور بارہ کہو جیسے خوبصورت مقامات سے ہوتے ہوئے بھوربن پہنچے گی۔

اس ٹرین کے کون سے روٹس ہونگے؟ کتنے اور کون سے اسٹیشنز ہوں گے؟

اس حوالے سے اسامہ سرور کا کہنا تھا کہ فی الحال ان سوالات کے جوابات نہیں دیے جاسکتے کیونکہ اس سے زمین کی خریدو فروخت جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

مگر ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ محمد واجد نے روٹس کے حوالے سے بتایا کہ اب تک کی پلاننگ کے مطابق گلاس ٹرین کے سٹیشنز بستال موڑ، گھوڑا گلی، گلیات، کشمیر پوائنٹ سے پتریاٹہ یا بھوربن تک قائم کیے جانے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ راولپنڈی سے مری تک چلنے والی یہ گلاس ٹرین بہترین قسم کا منصوبہ ثابت ہوگا۔ جو نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنے گا۔

یاد رہے کہ 2015 میں راولپنڈی مظفر آباد ریل منصوبہ کے لیے راولپنڈی تا بستال موڑ مری تک ریل لنک کی فزیبیلٹی رپورٹ ایک پاکستانی کمپنی نے آسٹریا کی ایک کمپنی کے ساتھ جوائنٹ ونچر کے تحت تیار کی تھی، اس پر 60ملین روپے کے اخراجات آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی