جب حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کی خواہش ظاہر کی تو گھر والوں نے کیا کہا؟

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی اہلیہ سامعہ سے 2018 میں پہلی ملاقات ہوئی تھی اور ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ شادی کرلیں گے۔

حسن علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹ اور نجی زندگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ حسن علی نے بتایا کہ جب انہوں نے بھارتی لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور سب آسانی سے مان گئے تھے۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ وہ دبئی میں ایک دوست کے ذریعے اپنی اہلیہ سے ملے تھے اور جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو سب سے پہلے اپنے بھائی کو سامعہ کے بارے میں بتایا کیونکہ وہ ان کے بہت قریب ہیں لیکن حسن علی کے مطابق ان کے بھائی نے انہیں سنجیدہ نہیں لیا اور کہا کہ ’کرکٹ پر فوکس کرو‘۔

کرکٹر نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے اپنی والدہ سے شادی کی بات کی تو ان کی جانب سے میسج کیا گیا کہ ’آپ نے سوچا ہے تو کچھ اچھا ہی سوچا ہوگا‘ اور بھائی سامعہ سے ملنے دبئی پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر حسن علی کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

حسن علی کے مطابق ان کے اور ان کی اہلیہ کے خاندان کی جانب سے شادی کے لیے کسی قسم کا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا اور سب آرام سے مان گئے تھے لیکن جب وہ ورلڈ کپ کے لیے انڈیا گئے تب انہیں پتہ چلا کہ انہوں نے ایک انڈین لڑکی سے شادی کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی اگست 2019 میں  ہندوستان سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو سے رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی 2 بیٹیاں ہیں۔ جوڑے کی شادی کی مختصر تقریب دبئی کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھی جہاں دونوں کے قریبی رشتہ دار اس خوشی کے موقع پر ان کے ساتھ تھے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘