نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی نیویارک میں سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات 

بدھ 19 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج نیویارک میں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئرعبدالکریم الخیریجی سے مُلاقات کی۔ دونوں سربراہان نے دیرینہ سعودی پاک تعلقات کے حوالے سے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے، مستقبل میں سکیورٹی اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اسحاق ڈار نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی وژنری قیادت کے زیر اثر سعودی عرب کی شاندار ترقی اور علاقائی، عالمی امن کے حوالے سے سعودی عرب کے مرکزی کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیےسعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق

دونوں مُلکوں کے مابین گہرے تزویراتی اور معاشی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں مُلکوں نے معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے، تجارت، سرمایہ کاری اور کمرشل شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ  کی حالیہ صورتحال بالخصوص غزہ اور مغربی کنارے پر انسانی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی پر پوری طرح سے عمل درآمد ہونا چاہیے، اِس کے ساتھ ساتھ غزہ کے لوگوں تک انسانی امداد کی رسائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، اور غزہ میں تعمیر نو کا کام جلد شروع ہونا چاہیے۔ دونوں سربراہان نے فلسطین میں دو ریاستی حل کی جانب جلد پیش رفت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیےپاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

دونوں رہنماؤں نے مسلمہ اُمہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے او آئی سی کے مزید فعال کردار پر بھی زور دیا۔

مُلاقات میں دونوں مُلکوں کی ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کی کثیرالجہتی شراکت داری کو اور مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت