سالانہ ریونیو ہدف پورا کریں گے، کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

بدھ 19 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس بار کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا، ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر سالانہ ریونیو ہدف پورا کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکس ریونیو درست سمت میں جارہا ہے جبکہ جی ڈی پی کا ہدف پورا کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

محمد اورنگزیب نے کہاکہ مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کیے جارہے ہیں، ہماری توجہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے اور نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر بھی مرکوز ہے۔ انہوں نے چینی مارکیٹ میں جلد پانڈا بانڈ جاری کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ ٹیکس اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ ہم معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سروسز میں سرمایہ کاری کے لیے پُرامید ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی حکومتی سطح پر منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے کی امید بھی ظاہر کردی۔

قبل ازیں اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی اور نئے کنٹری فریم ورک پراظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ نے اقتصادی اور ترقیاتی حکمت عملی کے لیے عالمی بینک کی معاونت کو سراہا اور کہاکہ نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت عالمی بینک ترقیاتی ترجیحات کے لیے 20 ارب ڈالر کی غیرمعمولی مالی معاونت دےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت