عید الفطر: صدر مملکت، وزیراعظم، دیگر اہم شخصیات نے کہاں نماز عید ادا کی؟

ہفتہ 22 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بھر میں عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔

ملک میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا، ہمیں چاہیے کہ ہم عید کے اس موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم تقویٰ ، پرہیزگاری اور احساس کے یہ جذبات اپنے ساتھ پورا سال لے کر چلیں گے ا ور معاشرے کو خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو مشکل سیاسی اور اقتصادی حالات کا سامنا ہے اور ہم سب اپنے ملک کیلئے درد محسوس کررہے ہیں۔ ان حالات میں ، میں پوری قوم کی توجہ معاف کرنے اور رحم فرمانے والے رب کے احکامات کی طرف دلانا چاہتا ہوں جو ہمیں معاف کرنے ، درگزر کرنے اور بخش دینے کا حکم دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ ” بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے “۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر 2023 کی نماز لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ادا کی۔ ان کے ساتھ ان کے بیٹے سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز بھی تھے۔ وزیرِ اعظم نے عید کی نماز کے بعد پاکستان کے امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔
وزیرِ اعظم نے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی آزادی اور پوری امت مسلمہ کیلئے دعا کی۔ انہوں نے پاکستانی سیلاب متاثرین اور ترکیہ اور شام کے
زلزلہ متاثرین کیلئے بھی دعائیں کیں۔ انہوں نے عید کی نماز کے بعد لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستان سمیت تمام عالم اسلام کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاحب ثروت کے ایثار ومحبت کی عام حالات سے زیادہ ضرورت ہے، ان سب کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں جو مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ درپیش معاشی مشکلات کا کم سے کم بوجھ عوام تک پہنچے، ہم ہرممکن حد تک ریلیف عوام تک پہنچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ میں نماز عید ادا کی۔

آصف علی زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں عید کی نماز ادا کی۔  سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز کے بعد وطن عزیز کی بقاء، جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں نماز عید کے بعد مصافحہ کیا اور عید کی مبارک باد دی۔

بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں عیدالفطر کی نماز کی ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہدائے جمہوریت کے مزار پر نمازِ عید کے بعد ملکی سلامتی، جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں جبکہ اپنے حلقہ انتخاب میں عید کی نماز کے بعد لوگوں سے مصافحہ کیا، گلے ملے اور انہیں عیدالفطر کی مبارک باد دی۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا