سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور خان کھوسہ انتقال کر گئے

اتوار 23 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر میر ظہور خان کھوسہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصہ سے پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میر ظہور خان کھوسہ کراچی کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی میت کراچی سے انکے آباٸی علاقے صحبت پور جائے گی جب کہ تدفین میرحسن میں ہوگی۔

بلوچستان کی سیاست کے تناظر میں میر ظہور خان کھوسہ بلوچستان سے وزیراعظم بننے والے میر ظفراللہ جمالی کے سیاسی حریف تھے۔ وہ رکنِ صوبائی اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ کے چچا بھی تھے۔ انکے انتقال کے سوگ میں بازار بند رہیں گے۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر  ظہور حسین کھوسہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک سنجیدہ سیاستدان اور نفیس شخصیت کے مالک تھے۔

وزیراعلی نے میر ظہور خان کھوسہ کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے تمام عمر اصولوں کی سیاست کی۔ ‘اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔’

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا