’کروڑوں روپے سے یہ ناقص کرسیاں خریدی ہیں؟‘، قذافی اسٹیڈیم کی ٹوٹی کرسیوں پر صارفین کی تنقید

جمعرات 27 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جس میں قذافی اسٹیڈیم کی وی وی آئی پی گیلری میں لگائی جانے والی کرسیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، کسی نے کرسیوں کی ناقص کوالٹی پر تنقید کی تو کوئی اس کا قصواروار عوام کو ٹھہراتا نظر آیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ یہ کرسیاں 20 سال چلیں گی لیکن انہوں نے چائنا کا لوکل مال لگا دیا ہے۔

سہیل عمران لکھتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے چیئرمین محسن نقوی کی کوششوں  سے قذافی اسٹیڈیم کو اربوں روپے کی مالیت سے آپ گریڈ کیا گیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پڑھے لکھے کرکٹ فینز ہزاروں روپے مالیت کی ٹکٹ لے کر بھی جہالت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے اسٹرکچر کی حفاظت کرنا نہیں جانتے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ وی وی آئی کی نشست ہے جہاں پڑھے لکھے فینز نشست پر بار بار پاؤں رکھ کر کراس کرتے رہے اور پھر یہ ٹوٹ گئی۔

زبیر یوسف لکھتے ہیں کہ قذافی اسٹیڈیم میں لگائی جانے والی کرسیوں کی کوالٹی اچھی نہیں ہے۔

ارشد چوہدری نے لکھا کہ کروڑوں روپے سے ناقص کرسیاں بنوائی گئیں جو پہلے ہی میچ میں ٹوٹ گئی ہیں۔

قادر خواجہ نے لکھا کہ چیئرمین صاحب نے لوگوں کے لیے خوبصورت اسٹیڈیم تیار کروایا لیکن لوگ پڑھے لکھے ہونے کے باوجود جاہل ہیں

واضح رہے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تمام انکلوژرز میں 35 ہزار سفید اور سبز نئی کرسیاں شائقین کرکٹ کے لیے نصب کی گئی تھیں اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) باکس سمیت وی آئی پیز باکسز بھی تیارکیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟