انگلینڈ کی کپتانی چھوڑنے والے جوز بٹلر کے کیریئر پر ایک نظر

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا کیوں کہ انہوں نے افغانستان سے شکست کے سبب مقابلے سے باہر ہوجانے پر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چمیپیئنز ٹرافی: افغانستان سے شکست پر انگلینڈ کے کپتان مستعفی

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

جوز بٹلر نے جمعے کو انگلش کوچ برینڈن میکولم  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے کہ میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔

یاد رہے کہ افغانستان کی جانب سے دیے گئے 326 رنز کی ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور 8 رنز کے فرق سے میچ کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ بھی اس کے ہاتھ سے جاتا رہا تھا۔

بٹلر کا کیریئر، بطور کپتان کارکردگی

بٹلر نے مجموعی طور پر 44 ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی کپتانی کی جس میں 18 جیتے اور 25 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکلا تھا۔

ٹی 20 میچوں میں بٹلر کا بطور کپتان بہتر ریکارڈ ہے۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے 51 میچوں میں سے 26 میں فتح حاصلی کی، 22 میں شکست کھائی جبکہ 3 بے نتیجہ رہے۔

مزید پڑھیے: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا

34 سالہ بٹلر نے 57 ٹیسٹ میچز کھیلے اور کل 2 ہزار 907 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 سینچریاں اور 18 نصف سینچریاں بنائیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 157 رنز ہے۔

انہوں نے کل 186 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں ان کا مجموعی اسکور 5 ہزار 175 رہا۔ ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 11 سینچریاں اور 27 نصف سینچریاں اسکور کیں۔ اس فارمیٹ میں ان کا ہائیسٹ اسکور 162 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔

ٹی 20 فارمیٹ (بین الاقوامی) میں بٹلر نے 134 میچوں میں حصہ لیا اور 3 ہزار 535 رنز بنائے۔  اس فارمیٹ میں انہوں نے 26 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بنائی۔ اس طرح ان کا سب سے زیادہ اسکور ناقابل شکست 101 رنز رہا۔

واضح رہے کہ جوز بٹلر نے سنہ 2011 میں ٹی 20 میچوں سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے ایک روزہ انٹرنیشنلز میں اینٹری سنہ 2012 میں دی جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا ڈیبیو سنہ 2014 ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار

اسرائیلی فضائیہ کا یمن سے داغا گیا میزائل مار گرانے کا دعویٰ

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی