خبردار! 15 سال پرانی گاڑیوں کو اب پیٹرول نہیں ملےگا

ہفتہ 1 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جہاں دنیا بھر میں تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں بھارت نے بھی 15 سال پرانی گاڑیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سائنسدانوں کو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا طریقہ مل گیا

بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں 15 سال سے زیادہ پرانی گاڑی کو یکم اپریل سے پیٹرول نہیں دیا جائےگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تمام پیٹرول پمپس پر ایسے آلات نصب کیے جائیں گے جس سے 15 سال سے پرانی گاڑیوں کی شناخت ہوسکے گی۔

یاد رہے کہ نئی دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں پہلے ہی پالیسی نافذ ہے کہ 10 سال سے پرانی ڈیزل گاڑیاں اور 15 سال سے پرانی پیٹرول گاڑیاں سڑکوں پر چلانے کی اجازت نہیں۔

2021 میں ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یکم جنوری 2022 کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی گاڑیاں ضبط کرکے کباڑ خانے میں بھیج دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے بڑے آپریشن کا آغاز ہوگیا

بھارتی دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کا اندازہ اس حساب سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سال نومبر دسمبر میں ان شہروں کا ایئر کوالٹی انڈیکس پہلے دوسرے نمبر پر ہی رہتا ہے، اور سانس لینا محال ہو جاتا ہے۔ اس میں جہاں فصلوں کو جلانے کا عنصر بھی شامل ہے وہیں دھواں چھوڑتی گاڑیاں بھی اس میں اپنا حصہ ڈال رہی ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp