’نو ادر لینڈ‘، فلسطینی اور اسرائیلی ڈائرکٹرز کی مشترکہ فلم نے کونسا ایوارڈ جیت لیا؟

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’نو ادر لینڈ‘ دستاویزی فلم جو کہ فلسطینیوں پر ڈھائے گئے اسرائیلی مظالم پر بنائی گئی ہے نے’آسکر‘ ایوارڈ جیت لیا ہے۔

اسرائیلی صحافی یووال ابراہم اورفلسطینی شریم ہدایت کار باسل عدرا کے درمیان تعاون سے بنائی جانے والی اس دستاویزی فلم نے 5 فلموں کو شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین 3 بھارتی فلمیں چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟

یہ فلم 2019 سے 2023 کے دوران تیار کی گئی، اور اس میں باسل عدرا کی کہانی دکھائی گئی ہے جو اپنے شہر کی تباہی کو دستاویزی شکل دینے کے لیے گرفتار ہونے کا خطرہ مول لیتا ہے۔

جب ایوارڈ وصول کیا گیا، تو عدرا نے کہا کہ ’نو ادر لینڈ‘ اس کرب کو ظاہر کرتا ہے جو فلسطینی دہائیوں سے جھیل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 2 ماہ قبل وہ والد بنے اور دعا ہے کہ ان کی بیٹی وہ زندگی نہ گزارے جو آج وہ گزار رہے ہیں۔ جہاں ہر روز جبری بے دخلی، گھروں کی مسماری اور ظلم کا خوف ہو۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ’ظلم کو روکنے اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے‘۔

یہ بھی پڑھیں: چینی فلم’نیژا 2′ اینیمیٹڈ فلم باکس آفس میں پہلے نمبر پر

اسرائیلی صحافی یووال ابراہم نے کہا کہ انہوں نے یہ فلم اس لیے بنائی کیونکہ ان کی آوازیں مل کر زیادہ طاقتور تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک ہی زمین پر بستے ہیں لیکن دونوں کی زندگیاں بہت مختلف ہیں۔ کیونکہ وہ پر امن زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ان کے فلسطینی بھائی فوجی عتاب میں رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور اس کے لوگوں کی وحشیانہ تباہی کا خاتمہ ہونا چاہیے جبکہ اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کیا جانا چاہیے۔ ابراہم نے اسرائیلی حکومت پر بھی تنقید کی جو عدرا کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے۔

یووال ابراہم نے مزید کہا کہ ’کیا آپ نہیں دیکھ سکتے کہ ہم آپس میں جڑے ہوئے ہیں، میری قوم تب ہی محفوظ ہے جب باسل عدرا کی قوم آزاد اور محفوظ ہو۔ اس کا دوسرا راستہ بھی ہے، ہمیں ایک ایسا حل تلاش کرنا ہوگا جہاں برابری ہو، اور اس میں ابھی دیر نہیں ہوئی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے؟

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والا نایاب سامبر جنگل میں چھوڑ دیا گیا

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا