آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسگر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گواسکر کی بھارتی بی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو شکست دینے کی بات درست نہیں ہے، پاکستان صحیح کھلاڑیوں کو منتخب کرے اور ان پر محنت کرے تو وہ کسی ٹیم کو بھی ہرا سکتے ہیں۔
گلیسپی کا کہنا تھا کہ اگر بورڈ نتائج چاہتا ہے تو صحیح لوگوں کوصحیح کام پر لگایا جائے، کوچز کو موقع دیا جائے تاکہ اچھے نتائج آسکیں ورنہ نتیجہ ایسا ہی رہےگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، بس اس کو پک کرنے اور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
Jason Gillespie "I saw some comments from Sunil Gavaskar about the Indian B or C team would beat the Pakistan top team, that's nonsense" #CT25 #Cricket pic.twitter.com/qJQn6910st
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) March 7, 2025
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسگر نے پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں شکست پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی بی ٹیم بھی پاکستان کی موجودہ ٹیم کو سخت چیلنج دے سکتی ہے، پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بھارت کی بی ٹیم کو ہرانا بہت مشکل ہوگا۔
اس سے قبل جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو مسخرا بھی قرار دیا تھا۔ عاقب جاوید کی جانب سے بیان کی گئی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ کے جواب میں جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید ان سے کوچ کا عہدہ ہتھیانا چاہتے ہیں۔