اب تک آپ نے جائیداد، آپسی جھگڑے اور دشمنی وغیرہ کے کیس تھانے تک پہنچتے دیکھے اور سنے ہوں گے۔، تاہم اب ایک ایسا معاملہ تھانے پہنچا ہے جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے لیے دلہن اغوا کرنے کا رواج کس ملک میں ہے؟
یہ معاملہ کسی جھگڑے یا دشمنی کا نہیں بلکہ شادی سے متعلق شکایت کا ہے، اس سلسلے میں ایک نوجوان اپنی شکایت درج کرانے کے لیے تحریری شکایت لے کر پولس اسٹیشن پہنچا تھا، نوجوان نے انسپکٹر کو بتایا کہ اس کی شادی نہیں ہورہی ہے، اس لیے وہ ایسی دلہن تلاش کرے جو ایم اے یا بی اے گریجویٹ ہو، یہ معاملہ ضلع میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
یہ معاملہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے گاؤں مادھو گنج سے ہے۔ اس گاؤں کا رہنے والا نوجوان کافی دنوں سے شادی کی فکر میں تھا، یہ دیکھ کر کہ اس کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا، اس نے پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی شکایت لے کر تھانے پہنچا اور پولیس افسر سے درخواست کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب و غریب واقعہ کہاں پیش آیا؟
نوجوان نے ایس ایچ او سے درخواست کی اور کہا کہ میری شادی نہیں ہو رہی۔ وہ کئی دنوں سے پریشان ہے۔ نوجوان نے تھانہ انچارج کے یادو کو بتایا کہ اس نے کئی بار کوشش کی ہے،وہ کسی پڑھی لکھی لڑکی سے شادی کرنے کے قابل نہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کروں ایسے میں وہ مدد مانگنے آیا ہوں۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ اس کی شادی پڑھی لکھی لڑکی سے کرا دی جائے، نوجوان کافی دیر تک ہاتھ جوڑ کر تھانے میں التجا کرتا رہا۔ اس کی شکایت سن کر پولیس انسپکٹر کے کے یادو بھی حیران رہ گئے۔













