بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارت کی بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اولین ترجیح ہیں۔
دوسری طرف بھارت کی وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان رندھر جیسوال نے کہا کہ بنگلہ دیش کے مستحکم، پُرامن، شراکت دار اور جمہوری ہونے کی حمایت کرتے ہیں، اور زور دیا کہ تمام مسائل کا حل انتخابات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر یونس کیخلاف عوامی لیگ کی منظم مہم میں بھارتی میڈیا ملوث ہے، بنگلہ دیش حکام
بھارت اور بنگلہ دیش کے حکام کی کولکتہ میں 86ویں مشترکہ دریائی کمیشن کی میٹنگ میں ملاقات ہوئی تاکہ گنگا کی پانی کی تقسیم کے معاہدے کی تجدید اور پانی کے بہاو کی پیمائش اور دیگر دوطرفہ مسائل پر گفتگو کی گئی۔
بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والی تشدد کی اطلاعات کے حوالے سے جیسوال نے کہا کہ بھارت تمام ملزموں کے خلاف مکمل تحقیقات اور احتساب کی توقع کرتا ہے۔ دوسری طرف، بنگلہ دیش کے خارجہ مشیر نے بھارت کے ساتھ ویزا سے متعلق مسائل کے فوری حل کی امید کا اظہار کیا۔














