چاندنی چوک پل کے نیچے خصوصی سحری انتظامات، روایتی کھانوں کا لطف

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افق چوہان

چاندنی چوک کے پل کے نیچے رمضان المبارک کے دوران خصوصی سحری انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں شہری بڑی تعداد میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ آ رہے ہیں اور مختلف روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تقریب کے منتظم عمر کا کہنا ہے کہ یہ اہتمام عرب ممالک کی طرز پر کیا گیا ہے، جہاں رمضان میں سحری اور افطار کے لیے ایسے منفرد اقدامات کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں اس نوعیت کے تہوار کم دیکھنے کو ملتے ہیں، اور وہ چاہتے تھے کہ لوگ ایک خوبصورت ماحول میں روایتی کھانوں سے محظوظ ہوں۔

متعدد زائرین نے اس منفرد تجربے کو سراہا، جبکہ معروف شخصیت آریان خان نے بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ یہاں کا دورہ کیا اور کھانے کا لطف اٹھایا۔ انہوں نے منتظمین کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسا ماحول خوش آئند ہے اور رمضان کی رونقوں میں اضافہ کرتا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر طلحہ بھٹی نے بھی یہاں اپنا اسٹال لگایا ہے، جہاں وہ خاص بریانی پیش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دلکش مقام پر کام کرنا خوشی کی بات ہے اور منتظمین کی جانب سے کیے گئے خصوصی انتظامات قابل تعریف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp