واٹس ایپ میں ایک انتہائی کارآمد فیچر کا اضافہ

بدھ 26 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو کافی کارآمد ہے اور اس کا صارفین کو ایک عرصے سے انتظار تھا۔

اس نئے فیچر میں اب صارفین کو متعدد فونز سے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کی اجازت ہو گی اور یہ فیچر ان لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہو گا جو مستقل بنیادوں پر ایک سے زیادہ فونز استعمال کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کاروباری افراد بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

ملٹی ڈیوائسز کی فعالیت کو یقینی بنانے کی کوشش میں واٹس ایپ اپنے صارفین کو متعدد ڈیوائسز سے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کی اجازت دے گا۔

فیچر دستیاب ہونے کے بعد صارفین کو اسمارٹ فون پر ایپ انسٹال کرتے وقت ’موجودہ اکاؤنٹ سے لنک‘ کا آپشن نظر آئے گا۔

صارفین کو اس آپشن کے انتخاب کی صورت میں ایک کیو آر کوڈ نظر آئے گا جسے پرائمری واٹس ایپ فون کے ذریعے سیٹنگز میں ’لنک اے ڈیوائس‘ آپشن کے ذریعے اسکین کرنا پڑے گا۔

تصدیق ہوجانے کے بعد صارفین پرائمری فون کو آن کیے بغیر دیگر ڈیوائسز پر پیغامات وصول کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون استعمال کرنے والے دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp