یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے پیر کی شام جدہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ولادیمیر زیلنسکی سے تلخ کلامی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین کی امداد روکنے کا فیصلہ
عرب میڈیا کے مطابق زیلنسکی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد یوکرین کے صدر کی ٹیم 11 مارچ کو امریکی مندوبین سے ملاقات اور ممکنہ امن معاہدے کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملک میں رہے گی۔ زیلنسکی کے ان مذاکرات میں شرکت کی توقع نہیں ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کے مطابق صدر زیلنسکی امریکی اور یوکرینی حکام کے جدہ میں مذاکرات سے ایک دن قبل سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
خلیجی ممالک روایتی طور پر روس اور یوکرین کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیے: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایئر فورس کے چیف کمانڈر کو کیوں برطرف کیا؟
امریکی اور یوکرینی حکام کے درمیان روس، یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات منگل کو ہوں گے۔
جدہ میں ہونے والے مذاکرات میں امریکی اور یوکرینی حکام روس، یوکرین تنازع کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: مشکل میں گھرے یوکرین کے صدر کی پسپائی، وائٹ ہاؤس میں ہوا سلوک بھلانے کو تیار
قبل ازیں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین سعودی عرب میں امریکا کے ساتھ تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔ ایکس پر ان کا کہنا تھا کہ میز پر حقیقت پسندانہ تجاویز موجود ہیں جن پر تیزی اور مؤثر طریقے سے عمل کرنا معاملات کی کنجی ہے۔