وفاقی کابینہ کا اجلاس، کبل حادثے پر دکھ کا اظہار، کئی اہم فیصلے

بدھ 26 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سوات کے علاقے کبل میں کاؤنٹر ٹیررازم  ڈیپارٹمنٹ )سی ٹی ڈی) پولیس  اسٹیشن  میں دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے جن میں کبل شہدا پیکج، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق، انویسٹ پاکستان کے لیے قانون سازی اور ماحول دوست گاڑیوں کے لیے فنانسنگ کی منظوری بھی شامل ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی وزارت داخلہ کو  کبل میں ہونے واقعے کی تحقیقات میں وفاقی حکومت کا نمائندہ شامل کرنے اور پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہدا پیکج کی طرز پر کبل کے شہیدوں کے ورثا کو بھی ادائیگی کی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان  کو 21 ارب روپے کی فراہمی کے حوالے سے وزارت خزانہ کی سمری کو پارلیمنٹ کو ریفر کرنے کی منظوری دی.

اس کے علاوہ کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کی سفارش پر ’انویسٹ پاکستان‘ کے لیے قانون سازی کرنے کی منظوری بھی دی جس کے ذریعے سرمایہ کاری بورڈ کے تحت دفتر قائم کیا جائے گا جو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں کام کرے گا۔

وفاقی کابینہ نے  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 اپریل  2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ ان فیصلوں میں جنوبی وزیرستان کے انگور اڈا کسٹم اسٹیشن کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے ایکسپورٹ لینڈ روٹ ڈیکلئیر کرنے کی منظوری شامل تھی۔

مزید برآں فیصلوں میں ماحول دوست  الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشاز کا استعمال عام کرنے کے لیے فنانسنگ فسیلیٹی کی منظوری بھی شامل ہے جس کے تحت 5 لاکھ روپے کا قرضہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگرکلچر لون اسکیم کے ذریعے صفر فیصد مارک اپ پر دستیاب ہوگا۔ اس اقدام سے ملک کو مہنگے ایندھن کے درآمد کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی.

وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر اِن لینڈ ریوینو سروس کے گریڈ21 کے افسر سیدین رضا زیدی کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا