’کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے‘، نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ اور تشدد، صارفین کی تنقید

جمعہ 14 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش نجی سیکیورٹی گارڈز نے پروٹوکول کو راستہ نہ دینے پر شہری کو روکا اوربری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، پرائیوٹ گارڈز نے شہری پر فائرنگ بھی کی اور پھر گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی۔

فرحان ورک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اس واقعہ کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

مغیث علی لکھتے ہیں کہ سفید کار والا بندہ بہت بہادر نکلا، فائرنگ کرنے والے گارڈ کو لاہور پولیس فوری حراست میں لے، یہ کیا بات ہوئی آپ کے پاس اسلحہ ہے اور آپ کسی پر بھی تشدد کرسکتے ہیں، یہ بہت افسوسناک ہے۔

عمر دراز گوندل نے لکھا کہ یہ لاہور کا حال ہے جہاں پرائیویٹ گارڈز سرعام سڑکوں پر فائرنگ کر رہے اور عام شہریوں پر بندوقیں تان رہے ہیں، پولیس نے ڈالا، 3 رائفلیں اور گولیوں سے بھرے میگزین برآمد کرلیے ہیں جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ  یہ کس بااثر شخص کے 4 گاڑیوں پر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے گارڈز تھے؟

ایک صارف نے لکھا کہ بہت سے لوگ جانتے ہوں گے کہ اس واقعے میں ملوث گارڈز کس کے تھے، مگر کوئی بھی خوف کے مارے کوئی بھی نہیں بتائے گا؟

رضوان غلزئی نے کہا کہ بدمعاشوں کا قبضہ ہے ہر طرف۔ جس کے پاس بندوق ہے وہی خود کو خدا سمجھتا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے4 سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کےحکم پرخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، باقی ملزمان کی گرفتاری بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔ اور گارڈ فراہم کرنے والی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والا جیل جائے گا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور جلسے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں اب نکل آئے ایک کروڑ ، مگر ایسا نہیں ہو گا، علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے : اسد قیصر

پاکستان سعودیہ معاہدہ تاریخ ساز، دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے امکانات بھی روشن ہیں، خواجہ آصف

’ساؤتھ کیرولائنا خاتون نے دو ماہ میں دوسری بڑی لاٹری جیت لی‘

پاکستان کا جوہری پروگرام مثبت پیش رفت کی جانب گامزن ہے، آئی اے ای اے

ویڈیو

پاکستان بھارت کرکٹ سیاست کی نذر، نفرت میں بھی بھارت کا دہرا معیار

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے