شہر قائد کا آسمان شہاب ثاقب کی وجہ سے جگمگا اٹھا

پیر 17 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے مختلف علاقوں میں شہاب ثاقب دیکھا گیا جس کی تیز روشنی سے آسمان جگمگا اٹھا۔

فضا میں شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیوز شہریوں نے موبائل فون کے کیمرے سے محفوظ کرلیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

خلا سے آئے اس مہمان کو ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاون اور اطراف کے علاقوں میں رات ڈھائی بجے کے قریب گزرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

ماہرین کے مطابق شہاب ثاقب خلائی چٹان ہوتے ہیں جو کبھی کبھار زمین کے مدار میں بھی داخل ہوتے ہیں۔ تاہم اکثر شہاب ثاقب زمین کی فضا میں موجود مختلف گیسوں سے رگڑ کھانے کے بعد تیز روشنی پیدا کرکے ختم ہوجاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp