سی ڈی اے نے شاہ اللہ دتہ میں اسپورٹس انکلیو بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اسپورٹس انکلیو میں والی بال، راک کلائمنگ، زپ لائن، کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کے مطابق اسپورٹس انکلیو ملٹی پرپز اسٹیڈیم کی طرز پر تیار کیا جائے گا۔ جس میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں ایک ہی وقت میں انجام دی جا سکیں گی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد اسلام آباد کے رہنے والوں کو کھیلوں سے متعلق جدید طرز کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
سی ڈی اے کا شاہ اللہ دتہ میں سپورٹس انکیلو بنانے کا فیصلہ. سپورٹس انکیلو میں والی بال، راک کلائمنگ، زپ لائین، کرکٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی. سپورٹس انکیلو ملٹی پرپز سٹیڈیم کی طرز پر تیار کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے 1/3 pic.twitter.com/klLW2sQKIW
— Capital Development Authority, Islamabad. (@CDAthecapital) April 26, 2023
سی ڈی اے نے مزکورہ اراضی کو ماحولیاتی سرگرمیوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے مختص کردیا ہے۔
شاہ اللہ دتہ سے خیبر پختونخواہ کو ملانے والے قدیمی سکندر اعظم کے روٹ کو اسلام آباد کی حدود تک ازسر نو بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ٹریل 8 کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ ٹریل 8 کو بدھا کے غاروں سے لیکر بدھا اسٹوپہ تک بنایا جائے۔
ٹریل 8 کو بحال کرنے کا مقصد قدرتی حسن سے اور تاریخ سے محبت رکھنے والے پیدل چلنے والے حضرات کو اسلام آباد کے اندر سہولت فراہم کرنا ہے۔














