زر مبادلہ کے ذخائر 16،015 اعشاریہ 8 ملین ڈالر تک پہنچ گئے

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 16،015.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟

اے پی پی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 14 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر 16،015.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کا حجم 11،146.8 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 4،869.0 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: بیرونی ادائیگیوں کے بعد پاکستان میں زرمبادلہ کے سیال ذخائر کتنے رہ گئے؟

اس طرح زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 16،015.8 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ 14 مارچ  کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 49 ملین ڈالر اضافے سے 11،146.8 ملین ڈالر تک بڑھ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp