علی امین گنڈاپور کی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور پر سندھ میں درج مقدمات میں ضمانت پر رہائی کے لیے ان کے بھائی عمر امین نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ درخواست پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 مئی کو جواب طلب کر لیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف ایک ہی الزام کے تحت ملک بھر میں درجنوں مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ طے شدہ اصولوں کے مطابق ایک الزام میں متعدد مقدمات درج نہیں کیے جاسکتے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف سندھ میں بھی تین مقدمات درج کیے جاچکے ہیں استدعا ہے کہ پولیس کو علی امین گنڈا پور کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے اور عدالت کی اجازت کے بغیر انہیں کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

درخواست میں علی امین گنڈا پور کو ضمانت پر رہا کرنے اور مقدمات کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ صوفیاء کرام کی دھرتی ہے جسے زرداری نے نفرتوں کی سرزمین بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین کے خلاف ایسے جرائم پیشہ افراد کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے ہیں جن کے اپنے اوپر 25 مقدمے درج ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ دھرتی سے گلہ نہیں بلکہ اس پر قابض چوروں سے گلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں پر انعام رکھا جارہا ہے لیکن جب تک پکے کے ڈاکوؤں پر انعام نہیں رکھا جاتا کچھ نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے زرداری مافیا کی حکومت کا خاتمہ ہونے جارہا ہے، عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ