پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔
پی ایس ایل 10ویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے جارج لنڈے کو کوربن بوش کے متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں آسٹریلیا کے ایلکس کیری کو جنوبی افریقہ کے راسی وینڈرڈسن کے متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر
آن لائن ہونے والے متبادل ڈرافٹ میں، پشاور زلمی نے ناہید رانا کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کھلاڑی کو محفوظ کیا ہے۔ جبکہ کراچی کنگز نے بھی لٹن داس کو سلور کیٹیگری میں منتخب کھلاڑی کو محفوظ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑیوں مارک چیپمین اور کین ولیمسن کے متبادل بھی محفوظ کیے گئے ہیں، جنہیں بالترتیب پلاٹینم اور سپلیمنٹری کیٹیگریز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے منتخب کیا تھا۔













