9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی حملہ کیس میں رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست خارج

اس موقع پر پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیاکہ ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پراسیکویشن کے مطابق ایم پی ایم سمیت دیگر ملزمان ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں نامزد ہیں، 9 مئی کو ملزمان نے دیگر ساتھیوں سے مل کر احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نذر آتش کیا۔

پراسیکویشن نے مؤقف اختیار کیاکہ تھانہ شرقی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اور تحقیقات مکمل کرکے ٹرائل شروع کیا گیا، اب ملزمان پیش نہیں ہورہے۔

یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس، عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے عدم پیشی پر ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘