غزہ پر قبضہ کرکے اپنے ملک میں ضم کرلیں گے، اسرائیل

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں وسیع رقبے پر قبضہ کر کے اسے اپنے ملک میں ضم کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے حملوں میں اضافہ، مزید 21 فلسطینی شہید، غزہ میں آٹے کا بھی بحران

الجزیرہ کے مطابق بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے باور کرایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں وسیع رقبوں کو قبضے میں لے کر انہیں اسرائیلی سیکیورٹی علاقوں میں شامل کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی انتباہات کے بعد 2 روز سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح اور شمال کے بعض علاقوں سے آبادی کی نقل مکانی جاری ہے۔

یسرائیل کاتز کے مطابق لڑائی کے علاقوں سے مقامی آبادی کا بڑے پیمانے پر انخلا عمل میں آئے گا۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور

یسرائیل کاتز نے غزہ کی آبادی پر زور دیا کہ وہ حماس پر قابو پائیں اور اسرائیلی قیدیوں کو واپس کر دیں۔ کاتز کے مطابق یہ جنگ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔

بدھ کی صبح سے غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 21 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں: جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری بحالی کا مطالبہ

یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے اندر پہلے ہی ایک بڑا بفر زون قائم کر دیا ہے۔ اسرائیل نے جنگ سے قبل غزہ کی پٹی کے اطراف مجود رقبے کو سیع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ نتساریم گزر گاہ میں ایک بڑے سیکیورٹی زون کا بھی اضافہ کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال