پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی نئے صدر ہوں گے

جمعرات 3 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل پاکستان (اے سی سی ) کے حصے میں آگئی ہے جس کے صدر اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ اور وزیر داخلہ کے بھی فرائض سر انجام دینے والے میڈیا ٹائیکون محسن نقوی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی پاکستان کو منتقل، محسن نقوی ایک اور اہم عہدہ سنبھالنے کے قریب

اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک ورچوئل (آن لائن) اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کو کرکٹ کی ایشیائی کونسل کی صدارت ملنے کا فیصلہ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس کے بعد اگلی مدت کے لیے اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس رہے گی۔

مزید پڑھیے: کرکٹ کے میدان سجانے والے گمنام ہیروز کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا انعام

اے سی سی محسن نقوی کی صدارت کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کرے گی۔

ایشیائی کرکٹ کو بے مثال بلندیوں پر لے جائیں گے، محسن نقوی

دریں اثنا اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ مجھے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالنے پر بہت فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا عالمی کرکٹ کے دل کی دھڑکن ہے اور میں کھیل کی ترقی اور عالمی اثر و رسوخ کو تیز کرنے کے لیے تمام ممبر بورڈز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

مزید پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل اپنے غلط فیصلوں سے پاکستان کو پہنچنے والے مالی نقصان کا ازالہ کرے، ذکا اشرف

محسن نقوی نے کہا کہ ایک ساتھ مل کر ہم نئے مواقع نکالیں گے اور زیادہ تعاون کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی کرکٹ کو بے مثال بلندیوں پر لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اے سی سی کے سبکدوش ہونے والے صدر کا ان کی قیادت اور ان کے دور میں اے سی سی میں تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل