نواز شریف کی انتخابات سے قبل واپسی ضروری ہے، رانا ثناء اللہ

جمعہ 20 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پارٹی قائد ہیں، ووٹ اور سپورٹ ان کی ہے، ان کی انتخابات سے قبل واپسی ضروری ہے، نواز شریف کی قیادت میں تمام لوگ متحد ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے کہا کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرزپورے تھے۔ پی ٹی آئی کے کچھ اپنے لوگ ہی ان سے ناراض تھے، ہمارا 179 کا نمبر پیر کو بھی پورا تھا اور منگل کو بھی پورا تھا، عمران خان نے بار بار اسمبلیاں توڑنے کی تاریخیں دیں، انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے، عمران خان کی گرفتاری بنتی ہے تو اداروں کو گرفتار کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی، آج نواز شریف سے رہنمائی لی ہے اس کے مطابق ہی آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، نوازشریف عام انتخابات میں ن لیگ کی مہم چلائیں گے، نواز شریف کی واپسی طے ہے بس کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں، وہ پارٹی قائد ہیں، ووٹ اور سپورٹ ان کی ہے۔

مریم نواز کے پاکستان واپس آنے کے بارے میں کہا کہ مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی، ان کا 26،27 کو وطن واپسی کا پروگرام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا