’امر اور پریم کا انداز واپس آگیا‘، سلمان خان اور عامر خان نے نئی ویڈیو میں کیا بتایا؟

پیر 7 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘31 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امر اور پریم کا انداز واپس آ گیا‘۔ اندازاپنا اپنا 25 اپریل 2025 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔

بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وینے پکچرز نے فلم انداز اپنا اپنا کا ٹریلر ری ریلیز کر دیا ہے۔ یہ فلم 25 اپریل 2025 کو سینما گھروں میں ملک بھر میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔

https://Twitter.com/AKPPL_Official/status/1909123175499088032

سوشل میڈیا صارفین فلم دوبارہ ریلیز کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور کئی لوگ اس فلم کے سیکوئل کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔

اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 4K اور ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کے ساتھ دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور عامر خان کی فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد دوبارہ کیوں ریلیز ہو رہی ہے؟

یاد رہے کہ فلم انداز اپنا اپنا  کی اسٹار کاسٹ عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور  پر مشتمل تھی جب کہ فلم  4 نومبر 1994 کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔

اس سے قبل فلم ’صنم تیری قسم‘ ری ریلیز کی گئی ہے۔ پاکستانی اداکارہ ماورا اور انڈین اداکار ہرش وردھن کی یہ فلم پہلے سنہ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی اور یہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی۔  14 کروڑ کے چھوٹے بجٹ سے بننے والی یہ فلم سنہ 2016 میں ریلیز کے وقت بمشکل 9 کروڑ ہی کما پائی تھی۔ لیکن اب 9 سال بعد ‘صنم تیری قسم’ کی دوبارہ ریلیز نے انڈین باکس آفس پر اپنا جادو جگایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟

ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کا بڑا دھوکا: سابق پروفیسر اور معمر جوڑا 5 کروڑ روپے سے محروم

’بیٹا نشے میں نہیں، دوا کے اثر میں تھا‘، شراب نوشی کے الزام پر رجب بٹ کی والدہ کی وضاحت

بھارت ایک اور حملے کے لیے تیار تھا، ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ کا ذکر چھیڑ دیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ