فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، بنگلہ دیش کے متعدد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل

پیر 7 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج یونیورسٹی اور اسکولوں سمیت بنگلہ دیش بھر کے متعدد تعلیمی اداروں نے کلاسز اور امتحانات معطل کر دیے۔

عالمی ’دنیا غزہ کے لیے رک جاتی ہے‘ ہڑتال کے جواب میں، ڈھاکہ یونیورسٹی نے طلبا کی زیرقیادت اقدامات کے بعد باضابطہ طور پر اس دن کے لیے تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا۔ یونیورسٹی کے دفاتر بھی صبح 9:00 بجے سے 11:00 بجے تک بند رہے۔

اسی طرح جہانگیر نگر یونیورسٹی نے دن بھر تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں اور تمام دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رکھے، اس عالمی ہڑتال میں کئی نجی یونیورسٹیوں بشمول نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی، انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی، بنگلہ دیش، براک یونیورسٹی، اور ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی نے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حصہ لیا۔

راجشاہی یونیورسٹی کے طلبا نے پیرس روڈ پر واقع سینیٹ بلڈنگ میں صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ریلی نکالی، یونیورسٹیوں کے علاوہ، ملک بھر میں بہت سے اسکولوں اور کالجوں نے بھی اپنی تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھیں حالانکہ ان تمام تعلیمی اداروں نے سرکاری بیانات جاری نہیں کیے تھے۔

کمیلہ، پیروج پور اور باریشال جیسے اضلاع میں طلبا نے کلاسوں اور امتحانات کا بائیکاٹ کیا اور فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرے کیے، بنگلہ دیش بھر میں یہ اقدامات غزہ میں جاری صورتحال کے خلاف عالمی ہڑتال کی کال کے جواب میں اٹھائے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ