پنجاب کے ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اسپتالوں میں مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہیلتھ ریفارمزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفررل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے سرکاری اسپتالوں میں ریفررل سسٹم کے نفاذ کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔ اور  مراکز صحت، ہیلتھ کلینک اور چھوٹے اسپتالوں سے سپیشلائزڈ اسپتالوں میں مریضوں کا بے جا لوڈ کم کرنے کے لیے فول پروف ریفررل سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔ ٹیکساس، جدہ، دوحا کی طرز پر لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی قائم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبے دوسرے صوبوں سے بہتر ہیں، بلوچ طالبات کی مریم نواز کی تعریف

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیکل سٹی لاہور کے لیے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں۔ میڈکل سٹی لاہور میں بہترین پرائیویٹ اسپتال قائم کرنے کے لیے بنیادی سہولتیں حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔ اجلاس میں ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے  ڈسٹرکٹ لیول پر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل فیسلٹی قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت  بھی کی۔ ان کی ہدایت پر سرکاری اسپتالوں کے متعلقہ امور کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 999بھی قائم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب کے ہر شہری کو خوشحال و صحت مند دیکھنا چاہتی ہوں، مریم نواز

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے سلسلے  92فیصد بہتری آئی ہے۔ ادویات کی فراہمی کے عمل میں 92فیصد بہتری کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولتوں میں 83فیصد بہتری نوٹ کی گئی۔ ڈیوٹی روسٹر ڈسپلے احکامات پر 75فیصد عملدرآمد ہورہا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کے شکایات کے ازالے کے سسٹم میں 75فیصد بہتری آچکی ہے۔

  اسپتالوں میں کیو(que) مینجمنٹ سسٹم میں 71فیصد بہتری آئی ہے۔ ہسپتالوں میں صفائی کے امور میں 84 فیصد بہتری نوٹ کی گئی ہے۔

ہوم ڈلیوری میڈیسن میں کامیابی کا تناسب 83 فیصد ہے۔ پارکنگ اور کیفے ٹیریا سے متعلق امور میں 84بہتری آئی ہے۔ پتھالوجی اور ڈائیگناسٹک، بلڈ بنک کے امور میں 93، فائی سیفٹی کے امور میں 83 فیصد بہتری آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ