راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے دسویں ایڈیشن کا آغاز جمعہ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا آئی سی سی اپنا موبائل کرکٹ گیم متعارف کرانے کی خواہش پوری کرسکے گا؟

یہ پہلا موقع ہے جب یہ شہر پاکستان کے پریمیئر ٹی20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی شب 8:30 بجے ہوگا۔

6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا، جبکہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اس ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ،علی ظفر  کے علاوہ مقبول ریپ جوڑی ینگ اسٹنرز پرفارم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر

اس ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے پیچھے فنکار ابرار الحق، نتاشا بیگ، طلحہ انجم اور علی ظفر بھی لائیو پرفارم کریں گے۔ تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی کے ساتھ ہوگا۔

پی سی بی نے تمام میڈیا آؤٹ لیٹس سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے متعلق تمام کوریج، ہیڈ لائنز اور بلیٹن میں سرکاری نام ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟