ٹرمپ نے پاکستان سمیت چندممالک کے لیے ٹیرف 90 روز کے لیے روک دیا، چین پر ٹیکس 125 فیصد کرنے کا اعلان

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ ممالک پر تجارتی ٹیرف 90 روز کے لیے معطل کرتے ہوئے چین پر ٹیرف مزید بڑھانے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین پر عائد تجارتی ٹیرف 125 فیصد کردیا ہے، جس کا فوری اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں یورپی یونین کا جوابی وار، امریکا پر 25 فیصد ٹیرف عائد، چین نے ٹیکس مزید کئی گنا بڑھا دیا

امریکی صدر کے مطابق 75 سے زیادہ ممالک کی جانب سے واشنگٹن سے رابطہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے امریکا کے خلاف جوابی اقدام نہیں اٹھایا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سمیت دیگر ممالک پر عائد کیے گئے اضافی ٹیرف میں 90 روز کا وقفہ کیا ہے جبکہ 10 فیصد بیس لائن ٹیرف بدستور لاگو رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کچھ ممالک پر تجارتی ٹیرف 90 روز کے لیے معطل کرنے پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، جبکہ خام تیل کی قیمت میں بھی 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر ٹیرف کا نفاذ کیا گیا ہے، اس وقت بظاہر امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

امریکا نے پہلے چین پر 54 فیصد ٹیرف عائد کیا، جس کے جواب میں چین نے جوابی 34 فیصد ٹیرف کا نفاذ کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ کو پھر جواب دیتے ہوئے ٹیرف 104 فیصد کردیا۔

چین کی جانب سے امریکا کو پھر جواب دیا گیا، اور امریکی درآمدی مصنوعات پر ٹیرف 34 فیصد سے بڑھا کر 84 فیصد کردیا جس کے جواب میں اب ٹرمپ نے چین پر ٹیرف بڑھا کر 125 فیصد کردیا ہے۔

اس کے علاوہ یورپی یونین نے بھی امریکا کو کرارا جواب دیتے ہوئے جوابی تجارتی اقدامات کا اعلان کردیا، اور امریکی ٹیرف کے جواب میں 25 فیصد ڈیوٹی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان، چین نے متبادل منڈیوں کی تلاش شروع کردی

یورپی یونین کے مطابق 15 اپریل سے امریکی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کرنا شروع کردی جائے گی، لیکن اگر امریکا متوازن تجارتی تعلقات پر راضی ہوتا ہے تو ٹیرف معطل کرنے پر بھی غور ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ