قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی قومی کرکٹرنسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے شخص کا کہنا تھا کہ ان کا اصل نام کسی کو معلوم نہیں ہے سب لوگ انہیں نسیم شاہ کے نام سے ہی جانتے ہیں۔

خاتون صحافی نے انٹرویو کے دوران نسیم شاہ کے ہمشکل سے سوال کیا کہ آپ بھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو مخالف ٹیم کے کھلاڑی آپ کو دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتے ہوں گے کہ یہ ٹیم تو پروفیشنل کھلاڑی کو ہی ٹیم میں  لے آئی۔ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا ’بالکل ایسا ہی ہے مخالف ٹیم کے کھلاڑی چونک جاتے ہیں کہ پاکستان سے نسیم شاہ کشمیر کیسے آگیا‘۔

نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی کا کہنا تھا کہ ’جب میں کرکٹ کھیلتا ہوں تو کھلاڑی کہتے ہیں کہ پہلا اوور نسیم شاہ کو دے دو یہ اچھی بولنگ کرتا ہے، پھر میں وہ اوور اچھے سے کرتا ہوں۔ پہلے سب مجھے نسیم شاہ کہتے ہیں اس کے بعد میرا اصل نام پوچھتے ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نسیم شاہ کو 2,4 سالوں سے جانتا ہوں، مجھے لوگوں نے بولا کہ تم پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ کی طرح دکھتے ہو جس کے بعد میں نے ان کا ایکشن اور اسٹائل کاپی کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نسیم کی طرح بننے کی کوشش کر رہا ہوں، وہ پروفیشنل بولر ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ان کے جیسا ہوں لیکن پھر بھی ان کے جیسا بننے کی کوشش کر رہا ہوں‘۔

نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے بھارتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ بھارتی شخص بات کرتے ہوئے بار بار مائیک پکڑ رہا تھا جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک شخص نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بولنگ کا تو پتہ نہیں لیکن نسیم شاہ کو مائیک پکڑنے کا بہت شوق ہے‘۔

بیگ مرزا نے لکھا کہ یہ شخص نسیم شاہ اور وسیم وزیر کا مجموعہ ہے۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ اسی لیے کہتے ہیں کہ دنیا میں 7 قسم کے ایک جیسی شکل کے لوگ ہوتے ہیں اور یہ سچ ہے۔

بشر کمال نے کہا کہ نسیم شاہ سے مشابہت نہیں بلکہ یہ تو نسیم شاہ ہی ہیں۔

 اسد نامی ایکس صارف نے کہا کہ پشاور زلمی کو اصلی نسیم شاہ نہیں مل سکا تو ان کے ہمشکل کو ٹیم میں شامل کر لیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کے ہمشکل کا اصل نام ندیم شیخ ہے جن کا تعلق بھارت سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی