جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ علی رضا پر پولیس پر پتھراؤ اور ڈنڈے سے زخمی کرنے کا الزام ہے۔ علی رضا کے خلاف موقع پر موجودگی کا کوئی آڈیو یا ویڈیو ثبوت موجود نہیں۔ علی رضا کی عمر صرف 20 سال ہے اور وہ بیمار بھی ہے۔
مزید پڑھیں: جناح ہاؤس پر حملہ: شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کا فیصلہ
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا، ملزم نوجوان ہے تو پراسیکیوٹر جنرل خود معاملہ دیکھیں۔ عدالت نے سماعت بدھ 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔














