ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکنوں کا معائنہ کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان

پیر 14 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے ان کی صحت سے متعلق مداحوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

آئی پی ایل کے میچ کے دوران رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات نے اچانک مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے اپنے دل کی دھڑکن چیک کروائی۔

انہیں وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں 2 رنز کے لیے دوڑنے کے بعد اچانک سانجو سیمسن کے پاس جاکر ’ہارٹ بیٹ چیک کرنا‘ کہتے سنا جاسکتا ہے جس کے بعد سیمسن دستانے اتار کر ان کی دھڑکنوں کا معائنہ کرکے ان کے ٹھیک ہونے کا کہتے ہیں۔ اس کے فوراً بعد ویرات بغیر کسی تعطل کے میچ جاری رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ 36 سالہ ویرات کوہلی کے دل سے متعلق کسی طبی مسئلے کا شکار ہونے کی کوئی رپورٹ اس سے پہلے سامنے نہیں آئی تھی۔ تاہم حالیہ ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد ان کے مداح استفسار کرنے لگے ہیں کہ کیا ان کے دل میں کوئی عارضہ پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں میچ کے دوران اپنی دھڑکن چیک کرانی پڑی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘