’اب دوبارہ گانا مت گانا‘، کہانی سنو سے مقبول ہونے والے کیفی خلیل کا نیا گانا مذاق بن گیا

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سپر ہٹ گانے ’کہانی سنو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے حال ہی میں بھارتی گلوکارہ تلسی کمار کے ہمراہ اپنا نیا گانا جاری کیا ہے۔

کیفی خلیل اور تلسی کمار کے نئے گانے کا ٹائٹل ’فطرت‘ ہے، جسے بیرونِ ملک فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ سحر خان دبئی کے ماڈل و اداکار رعفان حسنلی کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

گلوکار کے نئے گانے کو ابھی تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں لیکن ’کہانی سنو‘ کی طرح یہ گانا عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اکثر صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ کیفی خلیل اب بھارتی موسیقار ٹونی ککڑ کے ساتھ فضول گانوں میں زبردست مقابلہ کر رہے ہیں، جن میں نہ دھن ہے نہ کوئی ڈھنگ کے بول۔

خان یوسفزئی لکھتے ہیں کہ کیفی خلیل کا چاہت فتح علی خان کے ساتھ مقابلہ ہے۔

 ایک ایکس صارف کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کیا گانا بنایا ہے۔ انہوں نے ’کہانی سنو‘ گانے کی تعریف کی اور کہا کہ اتنے اچھے گانے سے شروعات کر کے یہ کیسا گانا گایا ہے۔

گانے کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک صارف نے سوال کیا کہ میں اس کو سنجیدہ لوں یا اس پر ہنسوں؟

تیمور سلیم لکھتے ہیں کہ لوگ کیفی خلیل کو ٹرول کر رہے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اصل مجرم کا نام علی زریون ہے جس نے اس گانے کے بول لکھے ہیں۔

سنجنا سنگھ نے لکھا کہ ’یہ نارمل بات کر رہا تھا پھر اس میں میوزک ڈال دیا‘۔

زینب نامی صارف کیفی خلیل کے نئے گانے پر تنقید کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ’’تم یہ گانا دوبارہ مت گانا‘۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’بھائی نے چیٹ جی پی ٹی سے گانے کے بول لکھوائے ہیں‘۔

حارث نے کیفی خلیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس گانے کو سن کر اپنا وقت ضائع مت کرنا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا کہانی سنو، جو 2021 میں ریلیز ہوا تھا کافی مقبول ہے اور یوٹیوب پر اسے اسے کروڑوں لوگوں نے دیکھا۔ کیفی خلیل  کے اس گیت کی مقبولیت نے دیگر گلوکاروں کو بھی اس گانے کو اپنی آواز میں گانے پر مجبور کیا جن میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نمایاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا