ملکی مسائل کی وجہ لیڈر شپ کی مشترکہ ناکامی ہے : شاہد خاقان عباسی

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ نظام ڈیلیور نہیں کر رہا اور ملکی ادارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کی وجہ لیڈر شپ کی مشترکہ ناکامی ہے۔ جب تک ہم اکٹھے نہیں ہوں گے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک ختم نہیں ہوتے لیکن حیثیت ختم ہو جاتی ہے۔ جن ملکوں میں انتشار ہو ان کی دنیا میں کوئی حیثیت نہیں رہتی۔ سوچنا ہو گا کہ آج معیشت کی حالت کیا ہے اور ہماری ترجیحات کیا ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ممکن نہیں کہ انصاف اور سیاسی نظام نہ چل رہا ہو اور ملک ترقی کر جائے۔ آج آپ 10 ایسی کابینہ بھی نہیں بنا سکتے جو ملکی مسائل حل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اہلیت اور قابلیت نہ رکھنے والے لوگ آج لیڈر بنے ہوئے ہیں۔ سیاسی قیادت نظام نہیں دے گی تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔

آرٹیفشل لیڈر شپ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسے لوگوں کو پارلیمان میں لایا گیا جو اہلیت اور قابلیت نہیں رکھتے تھے۔ آرٹیفشل لیڈر شپ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفت دشمنی میں بدل گئی ہے۔ گزشتہ 2 سال میں تمام جماعتیں حکومت میں رہی ہیں تو کیا وہ مسائل کو حل کر سکی ہیں؟

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں جانے کی خواہش سب کی ہے لیکن اس کے لیے تعلیم ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل تب ہی حل ہوں گے جب حقیقی لیڈر شپ ہوگی۔ عدلیہ اور بیوروکریسی میں اصلاحات نہیں کریں گے تو ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنا دینے چاہییں۔ ضلع کی سطح پر اختیارات دیے جائیں تو نظام چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج حالت یہ ہے کہ وفاقی افسر وفاق میں نہیں آتا زندگی صوبے میں گزار دیتا ہے۔ ہم بھی کوشش کرتے ہیں کہ وزارت کو سیکرٹری کے ذریعے چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ایک ٹروتھ کمیشن بنا دینا چاہیے جو بتائے کہ ماضی میں ہوتا کیا رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جوڈیشری کا کام انصاف دینا ہے تو میرا سوال ہے کہ کیا آج انصاف مل رہاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے!

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا