پاکستان میں آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ مری، گلیات سمیٹ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعرات اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بعد از دوپہر اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ژالہ باری: راولپنڈی اسلام آباد میں ونڈ اسکرین کا اسٹاک ختم، قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، رات میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ اور مہمند میں بھی بارش کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘

مری، گلیات اور گردونواح میں بارش ہوسکتی ہے، سندھ میں دن میں درجہ حرارت معمول سے 6سے 8ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ شام یا رات میں ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار