پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم خالی کیوں ہیں؟ محمد حفیظ نے وجہ بتادی

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچز اس وقت راولپنڈی اور کراچی میں جاری ہیں۔ لیکن گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال عوام میں وہ جوش و خروش دیکھنے کو نہیں ملا۔

 پی ایس ایل 10 کے اب تک ہونے والے میچز میں ایک بھی ہاؤس فل نہیں ہوسکا، پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں جس پرغیر ملکی کھلاڑی بھی بول اٹھے کہ تماشائی کرکٹ کی جان ہوتے ہیں لیکن کراچی میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر مایوسی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان

پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم خالی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوال اٹھایا کہ آخر پی ایس ایل میں اسٹیڈیم خالی کیوں ہیں اس کی وجہ کیا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اس کی 3 وجوہات بیان کی ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) اور اے سی سی (ایشیائی کرکٹ کونسل) کے بڑے میچز میں خراب پرفارمس اس کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر شائقین پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس سے خوش نہیں ہیں۔

سابق کپتان نے پی ایس ایل میچز میں اسٹیڈیم خالی ہونے کی تیسری وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے بنائے جانے والے روٹ پلانز،  سیکیورٹی انتظامات اور میدان میں غیر دوستانہ تجربہ بھی اس کی وجہ ہے۔

 کئی صارفین محمد حفیظ کی بات سے اتفاق کرتے نظر آئے کہ انہوں نے بالکل ٹھیک نشاندہی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

اسلامی یکجہتی گیمز، پاکستانی پہلوان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی بات کو غلط سمجھا، علی محمد خان

بیجنگ میں کاکروچ کافی کی دھوم، ’اتنی بھی گھِناؤنی نہیں جتنی سمجھی تھی‘

پنجاب: اسکولوں میں تدریسی اوقات صرف 2 گھنٹے کردی گئی، چھٹیوں کا بھی اعلان

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟