مہنگائی 38 فیصد سے ایک اعشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ہفتہ 19 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ہیلتھ انجینیئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے ماہرین اور کاروباری شخصیات کو یہاں ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے، ہماری 60 فیصد سے زیادہ آبادی 15 اور 30 سال کے درمیان ہے، یہ ذہین نوجوان ہیں جنہیں جدید اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قیمتی قدرتی وسائل سے نوازا ہے، میں نے اسٹالز کا دورہ کیا جہاں نایاب پتھروں، معدنیات، زرعی مشینری اور فارماسیوٹیکل مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا زراعت میں آگے نکل گئی ہم قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کہا کہ آپ نے جو معاہدے کیے ہیں ہم سب کو مشترکہ خوشحالی کے سفر پر لے جائیں گے۔ آئیے! ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، ٹیکنالوجی اور جدت کی طرف بڑھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے ایک اعشاریہ 5 فیصد تک آگئی ہے، پالیسی ریٹ 22.5 فیصد سے 12 فیصد تک آگئی ہے، توانائی کے شعبے میں بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ کمی کردی ہے، یہ سب کچھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین موقع فراہم کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کو منافع بخش سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اوورسیز پاکستانیز کنونشن: وزیراعظم شہباز شریف نے کونسے اہم اعلانات کیے؟

وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کی خدمت اور آپ کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ملک کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بننا پسند کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں متعلقہ وزارتوں سے کہوں گا کہ وہ آپ کے ساتھ بیٹھ کر آپ سے ٹھوس تجاویز لیں، میں اسلام آباد میں آپ کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟