منکی پاکس: قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی علامات اور بچاؤ کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔  بتایا کہ منکی پاکس چوہوں اور جنگلی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماری ہے۔ متاثرہ شخص بخار، سردرد، کمردرد اور پٹھوں کے درد میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ متاثرہ شخص 5 سے 21 دنوں میں صحت یاب بھی ہو سکتا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق منکی پاکس کے شکار کچھ افراد میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ اس کے لیے 3 ویکسینز بھی دستیاب ہیں لیکن ان کی فراہمی انتہائی کم ہے۔ ویکسین کی پہلی ڈوز سے کسی قسم کا انفیکشن ہو تو دوسری ڈوذ مشورے کے بغیر نہ لگوائیں۔

منکی پاکس کا کوئی علاج نہیں لیکن بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔ ایئرپورٹ، سی پورٹ پر موجود ملازمین ماسک اور کٹس کا استعمال لازمی کریں۔ متاثرہ شخص سے گلے ملنے، ہاتھ ملانے سے وائرس دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتا ہے، وائرس کے شکار افراد پیناڈول، پیراسیٹامول اور بروفین کا استعمال کریں۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے ایڈوائزی میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہاتھ بار بار دھوئیں، سینیٹایزر کا استعمال یقینی بنائیں، جبکہ ٹیسٹ کے لیے نمونے این آئی ایچ، پی اے سی پی، آئی پی ایچ اور آغا خان اسپتال سے کروائے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت