پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہو گئی جموں جیل میں رکھے گئے 2 سے 3 پاکستانی شہریوں کو غائب کردیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے، چنانچہ مودی سرکار اپنے طرز عمل سے اپنے جھوٹ کو مزید بے نقاب کرتی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ واقعہ، ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں جیل میں رکھے گئے 2 سے 3 پاکستانی شہریوں کو غائب کر دیا گیا ہے، غیر قانونی حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کو مزموم کارروائی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار جعلی انکاؤنٹرز کرنے کی وجہ سے بدنام ہے اور ان کے کئی جعلی مقابلے پہلے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے پر امریکی بیان پر بھارتی صحافی برکھا دت ٹی وی کیوں توڑنا چاہتی ہیں؟
ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے معصوم لوگوں کو مار کر ناکام فالس فلیگ کے مُردے میں جان ڈالنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔