امریکا بحیرہ احمر میں ایف اے 18 لڑاکا طیارے سے ہاتھ دھو بیٹھا

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فضائیہ بحیرہ احمر میں اپنا ایک لڑاکا طیارہ اس وقت گنوا بیٹھی جب یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف برسر پیکار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز سے ایک لڑاکا طیارہ ایف اے 18 سپر ہارنیٹ بحیرہ احمر میں جا گرا۔

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین بحیرہ احمر کی وسیع آبی گزرگاہ میں یمن میں حوثی ٹھکانوں پر حملے کے دوران اپنے ایک لڑاکا طیارے اور ایک ٹو ٹریکٹر سے محروم ہو گیا۔

امریکی بحریہ کے مطابق جہاز کو ہینگر بے میں فعال طور پر ٹو کیا جارہا تھا جب عملے نے طیارے کا کنٹرول کھو دیا، جس کے باعث جیٹ طیارہ اور ٹو ٹریکٹر دونوں جہاز سے گزرتے ہوئے سمندر میں کھو گئے۔

امریکی بحریہ نے کہا کہ جہاز کو کھینچنے والے ملاحوں نے طیارے کے اوپر سے گرنے سے قبل فوری کارروائی کرتے ہوئے پیچھے ہٹ گئے، تمام بحری اہلکاروں کو گنتی پر پورا پایا گیا جبکہ ایک ملاح کو معمولی چوٹیں آئیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

نیوی ایئر سسٹمز کمانڈ کے مطابق ایف اے 18 سپر ہارنیٹ کی قیمت تقریباً 67.4 ملین ڈالر ہے، یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین سے سمندر میں گرنے والا یہ پہلا لڑاکا طیارہ نہیں تھا۔

اس سے قبل ایک اور ایف اے 18 سپر ہارنیٹ جولائی 2022 میں غیر متوقع تیز ہواؤں سے اڑا دینے کے بعد، اٹلی کے نیپلز کے قریب طیارہ بردار بحری جہاز سے گرنے کے بعد سمندر میں کھو گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ حالیہ نقصان کے باوجود، ہیری ایس ٹرومین کیریئر اسٹرائیک گروپ، بحیرہ احمر میں تعینات امریکی جنگی جہازوں کا ایک اتحاد اور ایک فضائی ونگ مکمل طور پر مشن کے قابل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp