ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان کے مطابق، اعلیٰ عدلیہ نے لاء کلرکس کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان آسامیوں پر تقرری ایک سال کی مدت کے لیے کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق کلرک شپ پروگرام کا آغاز جون 2025 سے ہوگا اور اس کے لیے درکار تمام شرائط، اہلیت کے معیار اور درخواست فارم سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے محکمہ تعلیم میں سینکڑوں نئی آسامیوں کا اعلان کردیا
امیدوار www.supremecourt.gov.pk پر جا کر فارم حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 رات 11:59 بجے مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ درخواستیں مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہی قابلِ قبول ہوں گی۔













